ملائیشیا میں دہشت گردی کا اسرائیلی منصوبہ ناکام

Pinterest LinkedIn Tumblr +

محمد علی :

ملائیشیا میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا اسرائیلی منصوبہ ناکام بناکر موساد ایجنٹ اور اس کے 3 سہولت کار گرفتاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ 36 سالہ اسرائیلی شہری فرانس کے جعلی پاسپورٹ پر متحدہ امارات عرب سے کوالالمپور آیا تھا۔ اس کا ممکنہ ہدف حماس کے ارکان یا ملائیشیا کی ہائی پروفائل شخصیات ممکنہ ہدف تھیں۔ اسرائیلی جاسوس کی گرفتاری کے بعد ملائیشین سلطان اور وزیراعظم کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملائشیا اسرائیل کے خلاف واضح موقف رکھتا ہے اور امریکی دباؤ کے باوجود اس نے حماس کو دہشت گرد تنظیم ماننے سے انکار کیا ہے۔ جبکہ کئی حماس ارکان محفوظ پناہ کیلئے ملائیشیا میں موجود ہیں۔ 2018ء میں فلسطینی انجینئر فادی محمد البشط کو کوالالمپور میں ہی فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا تھا۔

حماس کی جانب سے اس حملے کا ذمے دار اسرائیل کو ٹھہرایا گیا تھا، جو بیرون ملک ناپاک منصوبوں کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔ حال ہی میں ملائیشین وزیر اعظم انور ابرہیم نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ امریکا کی طرف سے حماس کی حمایت نہ کرنے کا دباؤ ہے۔ اس ضمن میں امریکا دو بار سفارتی سطح پر احتجاج یا ڈیمارش بھی کر چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ پر یلغار کے بعد سے ملائیشیا میں اسرائیل مخالف جذبات بھی عروج پر ہیں۔ اسرائیل نے اسرائیل کو فنڈ کرنے والی فوڈ چینز میک ڈونلڈ اور اسٹارک بکس کا بھی زبردست بائیکاٹ کیا ہے، جس سے ان کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

دریں اثنا ملائیشیا کی پولیس نے جمعے کو کہا کہ دارالحکومت کوالالمپور کے جلان امپانگ روڈ پر واقع ہوٹل سے ایک اسرائیلی شہری کو گرفتارکر لیا گیا، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ اسرائیل کے خفیہ ادارے کا ایجنٹ ہے۔ جبکہ گزشتہ اس کے مزید ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس میں ایک جوڑا بھی شامل ہے۔ اس جوڑے کی گاڑی سے ہی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ملائیشین اخبار ’’دی اسٹار‘‘ نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی شہری کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ملک میں سکیورٹی کی سطح بڑھا دی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس سری رضاالدین حسین نے کہا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم اسرائیل کے خفیہ ادارے کا ایجنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعے کے پیش نظر ہمیں سلامتی کے معاملے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ مذکورہ اسرائیلی شخص کو پولیس نے 27 مارچ کو بکت امان اور کوالالمپور سی آئی ڈی کی ٹیم نے گرفتار کیا۔

رضاالدین کے مطابق ہم ان کی بات کو تسلیم نہیں کر رہے اور نہ ہی اس امکان کو مسترد کرتے ہیں کہ ان کا کوئی اور ایجنڈا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی تحقیقات اس امکان پر مرکوز ہے کہ مشتبہ شخص اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنٹ ہے۔ ملائیشیا کے سرکاری خبررساں ادارے برنامہ کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس سری رضا الدین حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ 36 سالہ ملزم فرانسیسی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات سے 12 مارچ کو ملائیشیا میں داخل ہوا۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم نے، جس کے پاس اسرائیلی پاسپورٹ بھی ہے، دعویٰ کیا کہ وہ خاندانی جھگڑے کی بنیاد پر ایک اسرائیلی شہری کو تلاش کر کے قتل کرنے کی نیت سے ملائیشیا پہنچا۔ رضاالدین نے کہا کہ بدھ کو ملزم کی گرفتاری کے موقعے پر بکیت امان کرمنل انویسٹی گیش ڈپارٹمنٹ کو چھ پستول اور دو سو گولیاں ملیں۔ تین پستولوں میں پوری گولیاں موجود تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی چوکس ہے اور اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر شاہ ملائیشیا سلطان ابراہیم اور وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ رضا الدین کے خیال میں ملزم نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے ملائیشیا میں اسلحہ خریدا۔ پولیس نے اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ ملزم کا ملک میں نیٹ ورک موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کو ریمانڈ پر31 مارچ تک قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

Share.

Leave A Reply