آصف زرداری کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Pinterest LinkedIn Tumblr +

صدر آصف علی زرداری اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران صدرآصف زرداری نے عید الفطر کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

آصف زرداری نے ترک صدر سے مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک صدر اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Share.

Leave A Reply