کمسن ملازمہ کو تشدد اور جلا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار مقدمہ درج حوالات میں بند
ملت پارک کے علاقہ میں سلیمان نامی شخص نے 9 سالہ
زینب کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے موت واقعہ ہوئی بعد
ازاں تیل چھڑک کر آگ لگا دی اور واقعہ کو حادثہ کا رنگ
دینے کی کوشش کی کرائم ورلڈ انفو نے بھانڈا پھوڑ دیا
لاہور تھانہ ملت پارک کے علاقہ میں 9 سالہ زینب کو تشدد کر
کے ہلاک کرنے کے بعد آگ لگا کر حادثہ کا رنگ دینے والے
ملزم کو ڈی آئی جی آپریشن کے نوٹس کے بعد گرفتار کر لیا گیا
بتایا گیا ہے کہ پتوکی کی رہائشی گھریلو ملازمہ 9 سالہ زینب کو
سلمان نامی شخص نے اپنے گھر پر ملازمت پر رکھا تھا جس پر
اس نے اور اہل خانہ نے زینب پر تشدد کیا اور ہلاک ہونے
پر اسے جلا کر حادثہ کا رنگ دینے کی کوشش کی جس پر ڈی آئی
جی آپریشن فیصل کامران نے نوٹس لیتے ملزم کی گرفتاری اور
اندراج مقدمہ کے احکامات جاری کئے