جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلیے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کیپ ٹائون: جنوبی افریقا نے بھی جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایڈم مرکرم جنوبی افریقی ٹیم کی کپتانی کریں گے، اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کک اور اینرک نورٹجے کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے جنوبی افریقاکے اسکواڈ میں ایڈم مرکرم، ڈی کک، ریزا ہینڈرکس، کیشو مہاراج، ہینرچ کلاسین، ڈیوڈ ملر ، تریسٹن اسٹبز، کاگیسو ربادا، اینرک نورٹجے، مارکو جنسن، تبریز شمسی، اوٹنیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، بیجورن فورٹوئن اور ریان ریکیلٹن شامل ہیں۔ جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

اینرک نورٹجے سال 2023 سے انجری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے جبکہ ڈی کک نے 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اگر پروٹیز کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو دیکھا جائے تو اس میں ایڈم مرکرم، ڈی کک، ریزا ہینڈرکس، ہینرچ کلاسین، ڈیوڈ ملر اور تریسٹن اسٹبز جیسے مایہ ناز بلے باز شامل ہیں۔

دوسری جانب اگر جنوبی افریقا کی بولنگ لائن کو دیکھیں تو یہاں بھی اچھے بولرز کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں کاگیسو ربادا، اینرک نورٹجے، مارکو جنسن اور تبریز شمسی جیسے مایہ ناز بولرز بھی شامل ہیں۔

Share.

Leave A Reply