حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے 42 پیسے تک کمی کا اعلان

Pinterest LinkedIn Tumblr +

حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پر کنزیومر پرائس پر کام کیا اور اسی کے پیش نظر موٹر اسپرٹ اور پائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کردی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Share.

Leave A Reply