اپریل میں مہنگائی کی شرح 19.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، وزارت خزانہ

Pinterest LinkedIn Tumblr +

وزارت خزانہ نے کہا کہ اپریل میں مہنگائی کی شرح 18.5 سے 19.5 فیصد اور مئی میں 17.5 سے 18.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے اور اگلے سال ستمبر تک اسے کم کر کے 5 سے 7 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز وزارت خزانہ نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا کہ جون میں ختم ہونے والے مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں مجموعی ڈومیسٹک پراڈکٹ کی نمو کا تخمینہ 1 فیصد لگایا گیا ہے اور مالی سال کی دوسری ششماہی میں اس میں بہتری متوقع ہے۔

مارچ میں کنزیومر پرائس انڈیکس پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 20.7 فیصد زیادہ تھا جو تقریباً دو سالوں میں سب سے کم ہے اور مارچ کے مہینے کے لیے وزارت خزانہ کے تخمینے سے کم ہے۔

حال ہی میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظام کے تحت 1.1

اس قسط کی منظوری کے چند گھنٹے بعد ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے لگاتار ساتویں بار شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی نے بیان میں کہا کہ افراط زر کو ہدف کی حد تک نیچے لانے کے لیے اس مرحلے پر مانیٹری پالیسی کو برقرار رکھنا ہی دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

ارب ڈالر مالیت کی تیسری قسط کی منظوری دی تھی۔

Share.

Leave A Reply