صدر مملکت کی زیر صدارت سندھ میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس

Pinterest LinkedIn Tumblr +

سندھ میں امن وامان کی صورتحال، سندھ کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں سے متعلق آپریشن کے حوالے سے صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ، وفاقی و صوبائی وزرائے داخلہ شریک ہیں، ان کے علاوہ چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ سندھ بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

ڈی جی ریِنجرز سندھ، آئی جی سندھ سمیت حساس اداروں کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہیں، اجلاس میں صدر مملکت کو امن وامان پر بریفنگ دی جا رہی ہے جب کہ آئی جی سندھ نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں اور ان کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Share.

Leave A Reply