امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں مافیا، کسانوں کے حقوق کا استحصال کر رہا ہے، مسلم لیگ (ن) سے اس کا پورا حساب لیں گے۔
لاہور میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خون چوسنے والوں سے اس ملک کو آزادی دلائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس فارم 45 پر جوڈیشل کمیشن بنائے ہیں جبکہ ہم فوج اور اداروں کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گرفتار کسانوں اور عہدیداروں کو فوری رہا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چندہ اکٹھا کرکے کسان کی مدد کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاستدانوں نے دبئی میں ساڑھے 3 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، یہ پیسہ ان کے باپ کا نہیں ہے جو آئی ایم ایف کے غلام اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں۔