وزیر مملکت شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔
اسلام آباد میں دیگر خواتین رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ عظمی بخاری کا سیاست میں ایک نام ہے، عظمی بخاری کی جعلی تصویر لگا کر وائرل کی گئی۔
شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری کی جعلی تصویر وائرل کی گئی، عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو سے تذلیل کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت مسلسل پروپیگنڈا کر رہی ہے، ڈیپ فیک ویڈیو کےکرداروں کوبے نقاب کریں گے، پروپیگنڈے کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔