جماعت اسلامی کا کل کراچی میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

Pinterest LinkedIn Tumblr +

جماعت اسلامی نے پنجاب کے شہر راولپنڈی کے بعد سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی معنم ظفر نے اعلان کہا کہ کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا ہوگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) عوام کو کھا گئے، صرف تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس عائد کیا گیا، عوام پریشان ہیں اور دو وقت کی روٹی کے لالے پڑئے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کپمنی کے الیکٹرک کی لوٹ مار جاری ہے،کے الیکٹرک آئی یپپز سے زیادہ جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے، ایم کیو ایم اس عمل میں شریک ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ گورنر سندھ وفاق کے نمائندے ہیں، اس لیے گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنا دے رہے ہیں۔

منعم ظفر نے کہا کہ کل مسجد خضرا سے ریلی کی شکل میں گورنر ہاؤس پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کا بجلی کی زائد قیمتوں، آئی پی پیز اور مہنگائی و ٹیکسز کے خلاف پنجاب کے شہر راولپنڈی میں جاری دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

Share.

Leave A Reply