وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق مارکیٹ میں یوریا کی سپلائی یقینی بنانے کے لیے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فرٹیلائزرز کی قیمت میں اضافہ روکنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔
پاسکو، وزارت خزانہ اور پیٹرولیم کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔