گورنر ہاؤس کراچی میں جشن آزادی کے گرینڈ شو کا انعقاد، ارشد ندیم کی خصوصی شرکت

Pinterest LinkedIn Tumblr +

گورنر ہاؤس کراچی میں جشن آزادی کے گرینڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے خصوصی شرکت کی۔

ڈان نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں آزادی کا بھر پور جشن منایا گیا اور گرینڈ شو میں شرکت کے لیے وطن کی محبت سے سرشار عوام کا سمندر امڈ آیا۔

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے خصوصی بھی شرکت جن کے پہنچنے پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر سب نے یک زبان ہو کر قومی ترانہ پڑھا۔

گورنر سندھ نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ’شیرپاکستان‘ کا لقب دیا اور اعلان کردہ 20 لاکھ روپے کا انعام بھی دیا۔

ارشد ندیم نے تاریخی استقبال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جیولن مل جائے تو ایک اور ریکارڈ بنا سکتا ہوں۔

تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔

تقریب میں ایک موقع پر گورنر ہاؤس میں آنے والے نوجوان گتھم گتھا ہوگئے، منچلے میڈیا کے لیے لگائے گئے اسٹیج تک جاپہنچے جبکہ خواتین نے حفاظتی باڑ کے دوسرے طرف جا کر پناہ لی۔

گورنر ہاؤس میں سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار بھی نوجوانوں کو نہ روک سکے اور لاٹھی چارج کیا، جس سے متعدد خواتین اور نوجوان زخمی ہوگئے۔

گورنر ہاؤس میں کیمرہ مینوں کے لیے بنایا گیا اسٹیج بھی گر گیا۔

Share.

Leave A Reply