پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز سعود شکیل اور محمد رضوان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنا لیے ہیں۔
راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے 4 وکٹوں پر 158 رنز پر بیٹنگ کا آغاز کیا، پہلے سیشن میں محمد رضوان نے پُراعتماد بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سینچری بنائی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تھا۔
کھیل کے آغاز پر ہی مہمان ٹیم کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب عبداللہ شفیق 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
ان کے بعد کپتان شان مسعود بھی صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ بابر اعظم بغیر کوئی بنائے آؤٹ ہوئے۔
16 رنز ہر تین وکٹیں گنوا کر پاکستانی ٹیم شدید مشکلات سے دوچار تھی اور اس مرحلے پر نوجوان صائم ایوب کا ساتھ دینے سعود شکیل آئے اور دونوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرنا شروع کی۔
دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کیا اور چوتھی وکٹ کے لیے 98 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ اس دوران صائم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی نصف سنچری بھی مکمل کر لی تھی۔
جب خراب روشنی کے باعث کھیل قبل از وقت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے، سعود شکیل 57 اور محمد رضوان 24 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود اور شریف الاسلام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان پلیئنگ الیون
عبداللہ شفیق۔ صائم ایوب ۔ شان مسعود (کپتان) بابر اعظم ۔ سعود شکیل ( نائب کپتان) محمد رضوان ( وکٹ کیپر) سلمان علی آغا ۔ شاہین شاہ آفریدی ۔ نسیم شاہ ۔ خرم شہزاد اور محمد علی۔
بنگلہ دیش اسکواڈ
نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز ، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شریف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن۔
میچ آفیشلز
ایڈرین ہولڈ سٹوک اور رچرڈ کیٹلبرو ( آن فیلڈ امپائرز) مائیکل گف (تھرڈ امپائر) راشد ریاض ( فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)