ایران میں بس حادثے میں ہلاک ہونے والے زائرین کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پاکستانی زائرین کی میتیں جمعے کی شب سی 130 طیارے کے ذریعے سندھ کے شہر جیکب آباد پہنچا دی گئی ہیں۔ اس خصوصی طیارے میں حادثے کے دوران زخمی ہونے والے 16 پاکستانی شہری بھی سوار تھے۔

ایران کے شہر یزد میں بس حادثہ میں ہلاک 28 پاکستانی زائرین کی میتیں جیکب آباد کے شہباز ایئر بیس پر لائی گئیں جہاں سے انھیں ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔ شہباز ایئر بیس پر اِن پاکستانی زائرین کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی جس میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ، ایئر بیس پر موجود پاک فضائیہ کے افسران، جوانوں اور لواحقین نے شرکت کی۔

یہ حادثہ ایرانی دارالحکومت تہران سے تقریباً 500 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع شہر تافت کے باہر پیش آیا ہے۔ حادثے کے وقت بس میں 51 افراد سوار تھے۔ یزد کے کرائسس مینجمنٹ کے شعبے کے ڈائریکٹر کے مطابق اس حادثے میں مرنے والوں میں 11 خواتین اور 17 مرد شامل ہیں۔

لاکھوں شیعہ زائرین ہر برس اربعین کے سالانہ جلوس میں شرکت کے لیے عراق کا رخ کرتے ہیں۔

’بس کی رفتار اچانک بہت تیز ہو گئی‘: ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ کیسے پیش آیا؟

Share.

Leave A Reply