اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ ہائیکورٹ کی توہین عدالت کی کارروائی کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پراسلام آباد ہائیکورٹ کی توہین عدالت کی کارروائی کے خلاف جیل سپریم کورٹ سےرجوع کرلیا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 18جولائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد رفاقت حسین کے ذریعے درخواست دائر کی اور درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی اپیل پر اعتراض عائد کردیا اور کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے پاس انٹرا کورٹ اپیل کا قانونی فورم موجود ہے، انٹراکورٹ اپیل کا فورم موجود ہوتے ہوئےسپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا جاسکتا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے خلاف اپیل دائر کردی اور مؤقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراض انصاف کے قتل کے مترادف ہیں، یہ کہنا قانونی طور پردرست نہیں کہ سپریم کورٹ میں اپیل قابل سماعت نہیں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے استدعا کی کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل کونمبرالاٹ کیاجائے۔

Share.

Leave A Reply