عفان وحید نے سدرہ نیازی سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

معروف اداکار عفان وحید نے ساتھی اداکارہ اور دوست سدرہ نیازی سے اپنے تعلقات پر وضاحت کرتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق بھی خاموشی توڑ دی۔

عفان وحید نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں سدرہ نیازی سے تعلقات سمیت سوشل میڈیا پر اپنے غیر متحرک ہونے پر بھی کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہتے اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا پر کوئی ایسی پوسٹ یا کمنٹس کرتے ہیں جس سے وہ وائرل ہوں اور خبروں میں رہیں۔

ان کے مطابق شاید ان کا تعلق جنریشن ’زی‘ یعنی نئی نسل سے نہیں ہے، اسی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہیں۔

جب ان سے اداکارہ سدرہ نیازی سے متعلق تعلقات پر سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ دونوں کے درمیان کافی پرانی دوستی ہے جب کہ دونوں کے درمیان خاندانی تعلقات بھی ہیں۔

ان کے مطابق وہ اور سدرہ نیازی خاندانی دوست ہیں، وہ پہلے بھی اس طرح ملتے رہتے تھے لیکن لوگوں نے اب اس پر توجہ دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سدرہ نیازی پہلے اداکاری نہیں کرتی تھیں اس لیے لوگوں نے ان کی دوستی اور ملاقاتوں پر توجہ نہیں دی لیکن اب چوں کہ وہ بھی اداکارہ بن چکی ہیں تو اس لیے ان کی ملاقاتوں پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

عفان وحید نے واضح کیا کہ ان کی اور سدرہ نیازی کی دوستی اور تعلقات میں میڈیا کی کوئی مداخلت نہیں، وہ پہلے سے ہی ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ بہت سارے لوگ کہ رہے ہیں کہ عفان وحید اور سدرہ نیازی شادی کرنے جا رہے ہیں؟ تو انہوں نے واضح طور پر نفی میں جواب دیا۔

اداکار نے سدرہ نیازی سے شادی کی بات پر واضح کیا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔

بعد ازاں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھی کہا کہ ابھی وہ اپنی آںے والی فلم ”مستانی“ کی ریلیز کا انتطار کر رہے ہیں، جس کے بعد ہی وہ اپنی شادی سے متعلق سوچیں گے۔

https://www.instagram.com/showbizshowsha/?utm_source=ig_embed&ig_rid=ce74f3fd-b879-4bfa-8168-d68a53676de9

Share.

Leave A Reply