وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

Pinterest LinkedIn Tumblr +

‏وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں رہائش گاہ پر پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کی خیریت دریافت کی اور وزیر اعظم نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔

وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جہاں ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔

وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، حاجی غلام علی، مولانا اسعد محمود، محمد اسلم غوری، مولانا عبید الرحمٰن، مولانا جمال الدین، مفتی ابرار احمد اور جلال الدین ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی۔

صدر مملکت اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے صدر مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔

Share.

Leave A Reply