مظفر گڑھ میں تیزاب گردی کا واقعہ، ایک ہی خاندان کی 3 خواتین زخمی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

مظفر گڑھ شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر دور روہیلانوالی تھانے کی حدود میں واقع موضع بندہ اسحق کے علاقے میں ایک ہی خاندان کی تین خواتین تیزاب گردی کے نتیجے میں جھلس گئیں۔

ملزمان عمران اور عرفان جو بشیر احمد کے صاحبزادے تھے، مبینہ طور پر شفیع کی بیوی کلثوم بی بی کے گھر میں اس وقت داخل ہوئے جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ سو رہی تھیں۔

انہوں نے متاثرین پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں 50 سالہ کلثوم بی بی ، ان کی 20 سالہ بیٹی سویرا بی بی اور 6 سالہ ثانیہ بی بی شدید زخمی ہوگئیں۔

زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روہیلاں والی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

Share.

Leave A Reply