این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل شروع

Pinterest LinkedIn Tumblr +

رحیم یار خان: حلقہ این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ کے درمیاں سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ 4 دیگر آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے، انتخاب کیلئے حلقے میں 301 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

دوسری جانب این اے 171 میں پُرامن ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 13 ستمبر تک ہوگا، دفعہ 144 کے دوران ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، فائرنگ اور الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی شخص لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا۔

Share.

Leave A Reply