پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمات میں مطلوب دو انتہائی خطرناک اشتہاری ملزموں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا گیا۔
پنجاب پولیس نے قتل کی دو علیحدہ علیحدہ وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا۔
اشتہاری عمران عرف شعیبو نے 2006 میں گوجرانوالہ میں شہری کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔
دوسرا اشتہاری ملزم اصغر پاکپتن پولیس کو قتل کے مقدمے میں 2020 سے مطلوب تھا۔