اسلام آباد / ماسکو: روسی ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچوک کل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی ڈپٹی وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔ وہ صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور روسی ہم منصب کے درمیان کل باضابطہ مذاکرات ہوں گے جن میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارت و معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔
دونوں ممالک کے درمیان ریل اور روڈ روابط کے فروغ کے لیے یہ اہم دورہ ہے۔