سابق ٹیسٹ کرکٹ باسط علی نے پاکستان کے موجودہ وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
اپنے یوٹیوب چینل پر قومی ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹ کے مستقبل سے متعلق سابق کرکٹر باسط علی نے پیشگوئی ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے بعد عہدے سے ہٹادیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ گیری کرسٹن بطور ہیڈ کوچ چیمپئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کو ٹاپ 4 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تو یہ پاکستان کیلئے ایک اہم کامیابی ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا
رواں سال کی ابتدا میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے گیری کرسٹن کی زیر نگرانی ٹی20 ورلڈکپ میں گرین شرٹس کی کارکردگی نہایتی مایوس کن رہی تھی جبکہ اُسے امریکا جیسی نومولود ٹیم نے سرپرائز شکست سے دوچار کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ گیری کرسٹن کی خوش قسمتی ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے لیے ذمہ داریاں نبھائیں گے لیکن ایونٹ کے بعد ان کی رخصتی طے ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے منفی پروپیگنڈا پھیلانا شروع کردیا
واضح رہے کہ گیری کرسٹن پی سی بی کے تحت پیر کو کنیکشن کیمپ کے نام سے منعقد ہونے والے ایک اہم اجلاس میں شریک ہوئے تھے ،اس میں کرکٹرز پر کام کے بوجھ، مینجمنٹ اور ٹیم کے درمیان یکجہتی جیسے معاملات پرغور کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گیری کرسٹن کی بطور کوچ کامیابیوں میں بھارت کو 2011 کا ورلڈ کپ ٹائٹل دلانا بھی شامل ہے۔