جھنگ (بیوروچیف حسنین آ ہیر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ دریائے چناب اور جہلم میں پانی کی آمد و اخراج اور نشیبی علاقوں کو مسلسل مانیٹرکر رہی ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے دریائے جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریا کا پانی کسی بھی رہائشی آبادی میں داخل نہیں ہوا جبکہ ضلعی انتظامیہ و ریسکیو 1122 کی ٹیمیں نشینی علاقوں میں ہمہ وقت موجود ہیں۔دریائے جہلم سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے ضمن میں محکمہ ہیلتھ اور لائیو سٹاک کی طرف سے موبائل ڈسپنسریاں اور میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں متاثرین کو ضرورت کے تحت مفت علاج کی سہولت فراہم ہوگی۔ میڈیکل کیمپس میں ماہر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس سٹاف تعینات کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے فعال رہیگا۔ میڈیکل کیمپس میں اینٹی سنیک ، ریبیز اور ملیریا سمیت ضروری ادویات میسر ہیں جبکہ جانوروں کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے لگائے گئے کیمپس پر ویکسی نیشن کی سہولت بھی میسر ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزیدکہا کہ تحصیل اٹھارہ ہزاری اور جھنگ کے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو لمحہ بہ لمحہ اعلانات کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے جبکہ انہیں ممکنہ سیلابی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔
جہلم میں پانی کی آمد و اخراج اور نشیبی علاقوں کو مسلسل مانیٹرکر رہی ہے۔ اس ح
Share.