ای چالان کا ایک اور غیرحتمی غیر سرکاری ڈرامہ
صباء نامی خاتون کو اس وقت جھٹکا لگا جب ملتان میں کھڑی کورے کار کا ای چالان پنجاب چورنگی کراچی میں 10000 کا چالان بھیج دیا۔ جب سکتے سے باہر آئِی تو۔ ڈرگ روڈ میں واقع ٹریفک سیکشن میں واقعہ کا بتایا تو خاتون کو محضہ خیز جواب دیا کہ آپ کو پتا ہوگا کہ آپ کی گاڑی کہاں ہے۔ چلیں ایک کام کریں اپنی گاڑی کے کاغذات اور آگے پیچھے کی تصاویر لا دیں۔ پھر اس معاملے کو دیکھتے ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے میری گاڑی کی جعلی نمبر پلیٹ کراچی کی سڑکوں پر گھوم رہی ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔کیمرے میں اب چہرے بھی واضع ہیں۔ قانون کو حرکت میں آنے کے بجائے ان کو الٹا مفید مشورے دیئے جا رہیں۔
مذکورہ خاتون کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی تصویر میں نظر آنے والے شخص کو تلاش کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔

