ایران میں امریکی حملے کے سبب 20 ہزار افراد صاف پانی کی فراہمی سے محروم: سرکاری کمپنی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ہرمزگان کی واٹر اینڈ ویسٹ واٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات جنوبی ایران پر امریکی حملے کے بعد بیمانی کےعلاقے میں 20 ہزار افراد صاف پانی کی فراہمی سے محروم ہو گئے ہیں۔

ہرمزگان میں صوبائی واٹر اینڈ ویسٹ واٹر کمپنی کے مطابق گذشتہ رات کے حملے میں صوبے کے ضلع بیمانی میں 2,500 مکعب میٹر گنجائش والے دو کنکریٹ کے پانی کے ذخیرہ ٹینک ’میزائلوں سے نشانہ بنائے گئے اور مکمل طور پر ناکارہ ہو گئے۔‘

یہ ذخائر کوہستک شہر اور اس کے گرد و نواح کے 10 دیہاتوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے ذمہ دار تھے۔

ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق اس علاقے میں زیرِ زمین پانی کے وسائل فوری متبادل کے لیے ناکافی ہیں اور ان ذخائر کی تباہی سے علاقے میں پانی کی فراہمی کے نظام کو شدید مسئلہ درپیش ہوگا۔

Share.

Leave A Reply