بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کر دیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کے منظورکردہ فوکل پرسنز کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے، شبلی فراز اور عمر ایوب کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انتظارپنجوتھا اور علی ظفرکو بھی فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو اپنے فوکل پرسن کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو جیل میں ان سے ملاقات کرنے کے لیے نام دینے کی فہرست سے بھی نکال دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو اپنی سوشل میڈیا کی ٹیم سے بھی خارج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ بانی چیئرمین کی جانب سے فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔

Share.

Leave A Reply