صدر اپیکا پنجاب ظفر علی خان نے کہا ہے کہ ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر سید انصر کے خلاف ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔
نائب صدر پاکستان اپیکا پنجاب عمران بھٹر نے کہا کہ ہم حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہیں ورنہ احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔
آل پاکستان کلرکس ایسوسیشن کے صدر ظفر اقبال نے کہا کہ ہم ڈاکٹر سید انصر اظہر ڈی پی کالجز/ چیئرمین لاہور بورڈ کے ساتھ نارواں سلوک کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو فل فور ان کے عہدوں پر بحال کیا جائے۔
ظفر اقبال نے کہا کہ ہم حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹیم دیتے ہیں ورنہ احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا جائے گا۔اس موقع پر آل پاکستان کلرک ایسویشن کے دیگر عہدیدران جن میں ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن روف قادری سمیت دیگر قائدین بھی شریک تھے۔