مس آمنہ کامران کو ایکٹنگ پرنسپل ایچیسن کالج کا چارج مل گیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پرنسپل ایچیسن کالج مائیکل اے تھامسن اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے درمیان ہونے والے تنازع میں ایچیسن کالج بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں اہم فیصلے کیے گئے۔

پرنسپل مائیکل اے تھامسن کی جانب سے لکھا جانیوالا خط منظور ہوگیا جس کے بعد مس آمنہ کامران کو ایکٹنگ پرنسپل ایچیسن کالج کا چارج دیدیا گیا۔ آمنہ کامران اس وقت سینئر ہیڈ مسٹریس سینئر سکول کے طورپر کام کر رہی ہیں۔

بورڈ ممبران نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت مد نظر رکھنا ہوگا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اپنے فیصلے سے متعلق بورڈ ممبران کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو اس پالیسی سے اختلاف ہے تو ہم اس پر مزید مشاورت کے لئے تیار ہیں۔

اس سے قبل گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل تھامسن کی 28 دن کی ایکس پاکستان چھٹی منظورکرلی۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق آمنہ کامران اور خالد نون برسار مائیکل تھامسن کی غیرموجودگی میں انتظامی فرائض سرانجام دیں گے۔

خیال رہے کہ پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل تھامسن نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پر سیاسی مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔

Share.

Leave A Reply